مسلمان فائٹر خبیب

مسلمان فائٹرخبیب نےٹرمپ سےغزہ جنگ رکوانےکا وعدہ لے لیا

ویب ڈیسک: معروف مسلمان فائٹر خبیب نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے غزہ جنگ رکوانے کے حوالے سے بڑا وعدہ لے لیا۔
امریکی ریاست نیو جرسی کے شہر نیوآرک میں پروڈنشل سینٹر میں منعقدہ یو ایف سی ایونٹ میں شرکت کے دوران سابق روسی مکسڈ مارشل فائٹرخبیب نرماگومیدوف کے ساتھ بات چیت کے دوران ٹرمپ نے غزہ میں جاری جنگ کو روکنے کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا۔
خبیب نے ٹرمپ سے بات چیت کے دوران کہا کہ میں جانتا ہوں آپ فلسطین میں جنگ بند کر دیں گے، جس پر ٹرمپ نے اعتماد کے ساتھ کہا، ہم اسے روکیں گے۔
سابق امریکی صدر کی جانب سے یہ بیان اسرائیل اور حماس کی جنگ کے تناظر میں دیا گیا ہے، جس میں 7 اکتوبر سے شروع ہونے کے بعد نمایاں جانی نقصان ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کی بہنوں کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ