ہزاروں ویوز رکھنے کے باوجود یوٹیوب سے چاہت فتح علی خان کا گانا ‘بدو بدی’ ڈیلیٹ

ویب ڈیسک: مزاحیہ انداز میں گلوکاری کر کے سوشل میڈیا پر شہرت پانے والے چاہت فتح علی خان کا مشہور گانا ’بدو بدی‘یوٹیوب سے ڈیلیٹ کردیا گیا۔
یاد رہے کہ ’بدو بدی‘ کو یوٹیوب پر 28 ملین ویوز ملے تھے۔
معروف گلوکار کا یہ گانا ماضی کے مقبول گانے ’اکھ لڑی بدو بدی‘ کا ری میک تھا جس نے یوٹیوب پر ہلچل مچا دی تھی اور انتہائِ کم عرصہ میں اس نے 28 ملین ویوز حاصل کئَے۔
’بدو بدی‘ نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی خاصا مقبول تھا۔ اس گانے کو ڈیلیٹ کرنے کی وجہ کاپی رائٹ بتائِی گئِی ہے۔
یاد رہے کہ چاہت فتح علی خان نے ’بدو بدی‘ کو گزشتہ ماہ ریلیز کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  ہری پور، خانپور ڈیم کے پانی میں نہانے پر 40 سیاح گرفتار