غزہ میں اقوام متحدہ پناہ گزین کیمپ پر بھارتی میزائل داغے جانے کا انکشاف

ویب ڈیسک: غزہ میں جاری کشت و خون میں کمی آنے کی بجائے مزید تیزی آتی جا رہی ہے۔
صیہونیوں کو اس سلسلے میں امریکی اسلحہ کی ترسیل کا ایک اور منبع ہاتھ لگ گیا۔
ذرائع کے مطابق غزہ میں اقوام متحدہ پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے میں بھارتی میزائیل داغے گئے۔
اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اسرائیل کو بھارتی میزائل بھی فراہم کئَے جا رہے ہیں۔ غزہ پر اسرائیلی حملوں کا سب سے بڑا حامی بھارت ہے جو کہ مودی کی مسلمان دشمنی کا بین ثبوت ہے ۔
گزشتہ روز فلسطین میں قائم اقوام متحدہ کے نصیرات میں پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فوج نے بہیمانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں 40 معصوم فلسطینی شہید جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوئے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں اسرائیل نے بھارتی ساختہ میزائل سے پناہ گزین کیمپ پر حملہ کیا۔
ان کی شناخت ان پر لگے "میڈ ان انڈیا” لیبل سے ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی دوسری کھیپ برآمدگی بھی زیر غور ہے ۔
فلسطین میں بھارتی میزائلوں کا استعمال واضح کرتا ہے کہ انتہا پسندمودی بھارت سے باہر بھی مسلمانوں پر حملے کروا کراپنے یہودی آقاؤں کی مکمل تائید کر رہا ہے .

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا میں دہشت گردی انتہا پر ،حکومت کو کوئی فکر نہیں: میاں افتخار