پاک ایم ایم ون سیٹلائٹ زمینی مدار میں داخل، شمسی پینل نے کام شروع کر دیا

ویب ڈیسک: پاک ایم ایم ون سیٹلائٹ زمینی مدار میں داخل ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کے دوسرے مواصلاتی سیٹلائٹ پاک ایم ایم ون زمینی مدار میں پہنچ گیا ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان سپیس اور اپر اٹماسفئیر کمیشن (سپارکو) کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاک ایم ایم ون زمین سے 38 ہزار 786 کلومیٹر کی بلندی پر موجود ہے جبکہ زمینی مدار کے 38 اعشاریہ 2 ایسٹ میں موجود ہے۔ اس دوران سیٹلائٹ کے شمسی پینل نے کام شروع کر دیا ہے۔
پاک ایم ایم ون ایک جیو سٹیشنری سیٹلائٹ ہے جو کہ جدید مواصلاتی ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔ اس سے سیٹلائٹ مواصلاتی سروسز کو مزید بہتر بنایا جا سکے گا۔

مزید پڑھیں:  چیمپئنز ٹرافی، آئی سی سی نے پاکستان کا بھیجا گیا شیڈول منظور کر لیا