اداکارہ ریما خان

اداکارہ ریما خان حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئیں

ویب ڈیسک: معروف اداکارہ ریما خان حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچ گئیں۔
ریما خان نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی تصویر پوسٹ کی جس میں حجاب اور عبایہ میں ملبوس تھیں جبکہ انہوں نے چہرے کو ماسک سے چھپایا ہوا تھا، اس موقع پر اداکارہ نے اللہ تعالی کا شکر بھی ادا کیا۔
انہوں نے اپنی ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی جس میں وہ مسجد نبویۖ کے صحن میں پرندوں کے ساتھ معیاری وقت گزار رہی تھیں۔
مذکورہ ویڈیو میں بھی اداکارہ کو عبایہ اور حجاب میں دیکھا جاسکتا ہے، ریما خان نے بتایا کہ وہ حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے مدینہ آئی ہیں۔
شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے ریما خان کو حج کی ادائیگی کے لیے مبارکباد دی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:  مہنگائی اور اضافی بجلی بلوں کیخلاف جماعت اسلامی کا ملک گیر احتجاج کا اعلان