داسو ہائیڈرو منصوبہ، ورلڈ بینک نے ایک ارب ڈالر کی منظوری دیدی

ویب ڈیسک: داسو ہائیڈرو منصوبہ کی تکمیل کیلئے ورلڈ بینک کی جانب سے ایک ارب ڈالر کی منظوری دیدی گئی۔
یاد رہے کہ ایک ارب ڈالر کی منظوری ورلڈ بینک کے ایگزیکٹو بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے دی گئی ہے۔
ورلڈ بینک کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ داسو ہائیڈرو منصوبہ پاکستان کے لیے انتہائی اہم ہے، اس سے پاکستان میں سستی بجلی پیدا ہونے کا خواب پورا ہو سکے گا۔
ورلڈ بینک ذرائع کے مطابق منصوبہ مکمل ہونے پر 4320 میگاوٹ سے 5400 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔
داسو ہائیڈرو منصوبہ کی تکمیل کے بعد پہلے مرحلے میں بجلی کا پیداواری تخمینہ 2160 میگاواٹ لگایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی میر علی میں دھماکے کی مذمت