اوپن اے آئی سے شراکت داری ایپل کو نئی بلندیوں پر لے جائیگا ، ٹِم کک

ویب ڈیسک: مائیکروسافٹ اور گوگل کی جانب سے پے درپے اوپن اے آئی پروڈکٹس متعارف کرائے جانے کے بعد اپیل پر دباو بڑھتا گیا کہ وہ بھی تقابلی پروڈکٹس متعارف کرائے۔
اس سلسلے میں صارفین اور دیگر کمپنی عہدیداروں کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا تھا کہ ایپل اپنی مصنوعی ذہانت بارے حکمت عملی پر وضاحت کرے اور صارفین کے ابہام کو دور کرے۔
ایپل کمپنی کے چیف ایگزیکٹو ٹِم کک نے کہا کہ ایپل اور اوپن اے آئی کی شراکت داری ان کیلئے ایک نیا تجربہ تھا۔ اوپن اے آئی سے شراکت داری ایپل کو نئی بلندیوں پر لے جائیگا اور اس سے صارفین کی دلچسپی بھِ بڑھے گی۔
یاد رہے کہ اوپن اے آئی سے قبل 2022 میں چیٹ جی پی ٹی کی آمد کے ساتھ تخلیقی مصنوعی ذہانت کے لیے ایک نئے دور کا آغاز ہوا۔
ایپل کمپنی کے چیف سیم آلٹمین کااس حوالے سے کہنا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی کو اوپن اے آئی کے ساتھ ملانے سے نئے دور کا آغاز ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ایپل انٹیلی جنس کو آئِی او ایس 18 آپریٹنگ سسٹم کے ایک نئے ورژن میں بھی شامل کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  امریکا میں مسلح شخص کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک، 10 زخمی