کوہاٹ، گیس پائپ لائن کیلئے کھودی گئی سڑک کھنڈرات میں تبدیل

ویب ڈیسک: ضلع کوہاٹ میں گیس پائپ لائن بچھانے کیلئے کھودی گئی سڑک کی مرمت کا کام دو سال سے تعطل کا شکار ہے۔ سڑک کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگی۔
اس سلسلے میں ایس این جی پی ایل حکام کا کہنا ہے کہ این او سی لینے سے قبل اسفالٹ روڈ کی مرمت کیلئے تین کروڑ روپے کا چیک ادا کر دیا گیا تھا۔
سی اینڈ ڈبلیو حکام نے اس حوالے سے بتایا کہ ایس این جی پی ایل کو گیس پائپ لائن کیلئے سڑک کنارے کھدائی کرنے کیلئے این او سی جاری کی گئی تھی۔ انہوں نے این او سی میں درج شرائطِ کی خلاف کی ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور:شیخ محمدی میں فریقین کے درمیان فائرنگ ،ایک شخص جاں بحق ،ایک زخمی