وفاقی بجٹ میں سیلز ٹیکس کی شرح مزید بڑھنے کا امکان

ویب ڈیسک: 18 ہزار ارب روپے کا وفاقی بجٹ کل پیش کیا جائیگا۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کیلئَ ایک خوشخبری رکھی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے 15 فیصد تک اضافہ متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے 18 ہزار ارب روپے کے لگ بھگ حجم پر مشتمل وفاقی بجٹ کل پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ بجٹ کے مندرجات کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس میں اب کی بار سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے 15 فیصد تک اضافہ متوقع ہے۔
اس میں ٹیکس وصولیوں کا ہدف 12 اعشاریہ 9 ٹریلئین روپے مقرر کئے جانے کا امکان ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بجٹ میں سود اور قرضوں کی ادائیگیوں کا تخمینہ 9 اعشاریہ 5 ٹریلین روپے لگایا گیا ہے۔
کل پیش کئَ جانےوالے وفاقی بجٹ میں توانائی کے شعبے میں سبسڈیز کیلئے 800 ارب روپے اور وفاقی ٹیکس ریونیو کیلئے 12 اعشاریہ 9 ٹریلین روپے مختص کئے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اضافی ٹیکس ہدف پورا کرنیکے لیے سیلز ٹیکس کی شرح مزید ایک فیصد بڑھنے کا امکان جس سے اربوں روپے کا اضافی ریونیو متوقع ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل شرح سود میں کمی کا فیصلہ کیا گیا جس کے مثبت اشارے ملنے لگے لیکن اب شرح سود بڑھنے کے منفی اثرات بھی مرتب ہو سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  تیمر گرہ میں امن مارچ کا انعقاد