پشاور، فارم 47 سرکار ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ فارم 47 سرکار ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ قرضوں کا بوجھ ملک پر بڑھ رہا ہے جبکہ جیبیں ان کی بھر رہی ہیں۔ اس وقت ملک میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے قرض کی نہیں۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ سعودی عرب اور امارات کے بعد اب فارم 47 والے چین سے بھی خالی ہاتھ لوٹ آئے۔ پروفیشنل بھکاریوں کو چین میں صرف قومی ترانوں پر ٹرخایا گیا۔
مشیر اطلاعات نے کہا کہ عالمی سطح پر بھی دیگر ممالک کو پتہ چل چکا ہے کہ یہ ٹولہ صرف اپنی جیبیں بھرتا ہے۔ انہوں نے ملکی غیرت و خود داری داو پر لگا دی۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے بتایا کہ خیرات مانگنے کی بجائے شریف اور زرداری فیملی اپنی لوٹی دولت واپس لے آئیں تو اس سے ملک کے تمام مسائِل حل ہو جائِیں گے۔
انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ قرضوں کا بوجھ ملک کے کاندھوں پر بڑھ رہا ہے جبکہ جیبیں ان کی بھر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  صوابی : کنویں میں گرنے والی بیٹی کو بچاتے ہوئے باپ زندگی کی بازی ہارگیا