بجلی کمی پوری کرنے کیلئے پنکھوں کی تبدیلی کا نیا پلان تیار

ویب ڈیسک: بجلی کمی پوری کرنے کیلئے پنکھوں کی تبدیلی کا نیا پلان تیار کر کے وزارت خانہ میں جمع کرا دیا گیا۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پنکھے تبدیل کرنے سے 5 ہزار میگاواٹ بجلی کی بچت ہوگی۔
ذرائع کے مطابق قومی توانائی تحفظ اتھارٹی کی جانب سے وزارت خزانہ میں جمع کرائے گئَے پلان میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ صارفین کو کم بجلی استعمال کرنے والے پنکھے دیے جائیں گے۔
منصوبے کے مطابق پہلے مرحلے میں 9 کروڑ کے قریب پرانے پنکھوں کی جگہ نئے پنکھے لگائے جائیِنگے۔
ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق پنکھوں کی تبدیلی کیلئے بینکوں کی جانب سے 1500 ارب روپے کا قرض دیا جائیگا۔
اس منصوبے کے تحت صارفین کو پرانے پنکھوں کی جگہ کم بجلی استعمال کرنے والے پنکھے دیے جائیں گے۔
ان پنکھوں کیلئے بینکوں کو رقم بجلی بلز میں ماہانہ قسط کی صورت میں واپس کی جائے گی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پنکھے تبدیل کرنے سے 5 ہزار میگاواٹ بجلی کی بچت ہوگی۔

مزید پڑھیں:  پشاور:باڑہ روڈ کے قریب گاڑی پر فائرنگ سے 2افرادجاں بحق