سینئر اداکار جاوید شیخ کیخلاف فراڈ کا مقدمہ خارج

ویب ڈیسک: پاکستان کے سینئر اداکار جاوید شیخ کیخلاف تشہیری مہم کے دوران فراڈ کا مقدمہ خارج کردیا گیا۔
اس حوالے سے بتایا گیا کہ راولپنڈی کے علاقے روات کی پولیس نے جاوید شیخ اور دیگر کے خلاف پراپرٹی پراجیکٹ کی تشہیری مہم کے دوران فراڈ کا مقدمہ خارج کر دیا۔
روات پولیس کے مطابق لین دین معاملات کراچی میں ہوئے جبکہ دوران تفتیش جو سٹام پیپر پیش کیا گیا وہ بھی کراچی کا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ سٹام پیپر کراچی وینڈر کا ہے۔ یہ علاقہ روات پولیس کی حدود ہی نہیں بنتا اس لیے مقدمہ خارج کیا۔
یاد رہے کہ پاکستانی اداکار جاوید شیخ کیخلاف درج فراڈ کا مقدمہ خارج کر دیا گیا.

مزید پڑھیں:  خیبر، صحافی خلیل جبران کے قتل اور بدامنی کیخلاف تمام اقوام کا احتجاجی دھرنا