بینکاک، پرندہ مارکیٹ میں آتشزدگی، ایک ہزار کے قریب قیمتی و نایاب جانور ہلاک

ویب ڈیسک: بینکاک کی پرندہ مارکیٹ میں آتشزدگی کا افسوس ناک واقعہ رونما ہوا جس سے ایک ہزار کے قریب قیمتی و نایاب جانور ہلاک ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق مشہور چٹوچک پرندہ مارکیٹ میں شاٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی کا واقعہ رونما ہوا جس نے دیکھے ہی دیکھتے مارکیٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
رپورٹ کے مطابق مارکیٹ میں آتشزدگی کی وجہ سے ایک ہزار کے قریب جانور اور پرندے اپنے پنجروں میں ہی جھلس کر ہلاک ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  مخصوص نشستیں سنی اتحاد کونسل کو نہیں دی جا سکتیں، الیکشن کمیشن