شہنشاہ غزل مہدی حسن کی 12ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

ویب ڈیسک: لیجنڈری گلوکار و شہنشاہ غزل مہدی حسن کی 12ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔
مہدی حسن ہندوستان کی ریاست جے پور کے ایک گاؤں لونا میں 18 جولائی 1927 کو پیدا ہوئے۔
انہوں نے 1957 میں کراچی میں ریڈیو پاکستان سے باقاعدہ گلوکاری کا آغاز کیا۔ 1962 میں فلم فرنگی کے گیت ’’گلوں میں رنگ بھرے بادِ نور بہار چلے‘‘ مہدی حسن کی پہلی مشہور غزل تھی۔
شہنشاہ غزل مہدی حسن نے اپنی زندگی میں 25 ہزار سے زائد فلمی گیت اور غزلوں کو اپنی آواز دی۔
مہدی حسن کی آواز دلوں کو چھو جانے والی تھی، انہیں مشکل راگوں پر کمال گرفت حاصل تھی۔
ان کی انہی اوصاف پر بھارتی آنجہانی گلوکارہ لتا منگیشتر نے کہا تھا کہ ان کے گلے میں بھگوان بولتا ہے۔
انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ حسن کارکردگی اور ہلال امتیاز سمیت تمام نمایاں قومی سطح کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
شہنشاہ غزل کا تاج سر پر سجانے والے مہدی حسن طویل علالت کے بعد 13 جون 2012 کو کراچی میں خالق حقیقی سے جاملے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی افواج کی ریڈ کراس کے دفتر پر بمباری، 22 افراد شہید، 45 زخمی