فلوریڈا میں طوفانی بارشوں سے تباہی، پاکستان کا مشن ورلڈ کپ خطرات سے دوچار

ویب ڈیسک: امریکی ریاست فلوریڈا میں طوفانی بارشوں نے تباہی پھیلا دی، ریاست میں سیلاب کی وارننگ جاری کر دی گئی۔
فلوریڈا میں طوفانی بارشوں سے تباہی کے بعد آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے شیڈول میچز پر خطرات منڈلانے لگے۔
ذرائع کے مطابق ان بارشوں کے باعث پاکستان کا مشن ورلڈ کپ بھی خطرے میں پڑگیا۔ کل امریکا اور آئرلینڈ کا اہم مقابلہ اسی مقام پر شیڈول ہے جو کہ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
اس میچ کی اہمیت نہ صرف امریکہ اور آئر لینڈ کیلئے ثابت ہے بلکہ پاکستان کو اگر ورلڈکپ کی دوڑ میں شامل رہنا ہے تو اس کے لیے ضروری ہے کہ یہ میچ کھِلا جائے اور آئرلینڈفاتح بھِی بنے۔

مزید پڑھیں:  امریکہ پاک بھارت براہ راست بات چیت کا حامی ہے، میتھیو ملر