کانگو، دریا میں کشتی الٹ جانے سے 86 افراد ہلاک

ویب ڈیسک: کانگو کے دارالحکومت کے قریب دریا میں کشتی الٹ جانے سے اس میں سوار 86 افراد ہلاک ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق مائی ندومبے کے دریائے کووا میں ڈوبنے والی کشتی مقامی طور پر بنائی گئی تھی۔ 271 مسافروں کو لے کر کشتی کنشاسا جا رہی تھی لیکن انجن کی خرابی سے الٹ گئی۔
اس موقع پر 185 مسافروں نے تیر کر جان بچائی جبکہ امدادی کاموں کے دوران خواتین اور بچوں سمیت 86 افراد کی لاشیں نکالی گئیں۔

مزید پڑھیں:  سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات آج ہوگی