18 گھنٹے لوڈشیڈنگ کیخلاف ہزار خوانی کے مکین سراپا احتجاج، رنگ روڈ بند کرنے کی دھمکی

ویب ڈیسک: 18 گھنٹے لوڈشیڈنگ کیخلاف ہزار خوانی کے مکین سراپا احتجاج، علاقہ کے باسیوں نے بجلی کی طویل، غیر اعلانیہ اور ظالمانہ 18 گھنٹے لوڈشیڈنگ کیخلاف سابق ٹاون ناظم حاجی کریم جان کے حجرے میں جمع ہو کر احتجاج کیا۔
اس موقع پر حاجی شیخ گوہر نے کہا کہ یکہ توت فیڈر پربجلی کی 18 گھنٹے لوڈشیڈنگ بند کی جائے اور اس کےساتھ ساتھ ہزار خوانی فیڈر پر مقرر شدہ لوڈ ڈال کر دونوں فیڈروں پر ٹرپنگ بند کی جائے۔
اہالیان علاقہ نے کہا کہ طویل لوڈشیڈنگ کے باعث گھروں اور مساجد میں پانی ناپید ہو گیا ہے جبکہ شدید گرمی کے باعث بچوں، خواتین، مریضوں اور معمرافراد کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔
علاقہ عمائدین کا کہنا تھا کہ علاقہ میں متعدد گھروں میں سولرسسٹم ہونے کے باوجود فی گھر دس ہزار روپے سے زیادہ بل آتا ہے۔ اوور بلنگ سے عوام عاجزآچکے ہیں۔
انہوں نے دھمکی دی کہ اگر ظالمانہ ، ٰیر منصفانہ 18 گھنٹے لوڈشیڈنگ بند نہ کی گئی تو نماز جمعہ کے بعد رنگ روڈ کو دونوں اطراف سے احتجاجاً بند کر کے مظاہرہ کریں گے۔

مزید پڑھیں:  ورلڈ بینک کی جانب سے پاکستان کیلئے 535 ملین ڈالر قرض منظور