عیدالاضحٰی/ محرم، غیرقانونی افغانوں کا شہر میں داخلہ بند کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: سی سی پی او پشاور قاسم علی خان کی زیر صدارت پولیس لائنز میں اجلاس منعقد ہوا جس میں دیگر افسران نے شرکت کی۔
کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے سکیورٹی خد شات، راہزنی و دیگر جرائم پر قابو پانے سمیت عیدالاضحٰی اور محرم کے موقع پر غیرقانونی افغانوں کا شہر میں داخلہ بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ حساس مقامات و عبادت گاہوں کا ازسرنو سیکورٹی آڈٹ بھی کیا جائے گا۔
سی سی پی او نے اجلاس میں بتایا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور مذہبی تہوار کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے۔
عید و محرم کے موقع پر تمام امام بارگاہوں، مساجد اور حساس مقامات کی ازسر نو سکیورٹی آڈٹ کی جائے گی اور سفارشات کی روشنی میں سکیورٹی پلان ترتیب دیا جائے گا۔
انہوں نے ہدایت کی کہ ضلع بھر میں خصوصی ناکہ بندیاں قائم کی جائیں اور تمام داخلی و خارجی راستوں پر سنیپ چیکنگ کا عمل تیز کیا جائے۔
ان کا کہنا ہے کہ شہر میں غیرقانونی افغانوں کے داخلے پر پابندی عائد کی جائے۔

مزید پڑھیں:  لوڈشیڈنگ بحران، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے وزیر داخلہ کا رابطہ، مشاورت پر اتفاق