ڈالر ایک بار پھر سستا، 278روپے50پیسے میں ٹریڈ کرنے لگا

ویب ڈیسک: امریکی ڈالر ایک بار پھر سستا ہونے لگا جس سے پاکستانی روپے تگڑا ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 9 پیسے کمی سے اس کی قیمت 278 روپے 50 پیسے ہو گئی اور اسی قیمت میں ٹریڈ کرنے لگا ہے۔
گزشتہ روز انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 278 روپے 59 پیسے پر بند ہوا تھا۔
یاد رہے کہ ڈالر ایک بار پھر سستا ہونے سے مقامی کرنسی کی پوزیشن سنبھلنے لگی ہے۔

مزید پڑھیں:  حماس ایک نظریے کا نام ہے جسے ہرایا نہیں جا سکتا، ترجمان اسرائیلی فوج