صوبائِی سرکاری ملازمین کیلئَے خوشخبری، تنخواہیں مزید بڑھنے کا امکان

ویب ڈیسک: صوبائِی سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری، ان کی تنخواہیں مزید بڑھنے کا امکان ظاہر کیا جانے لگا ہے۔
وفاقی بجٹ کے بعد صوبائی حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں مزید بڑھنے کیلئے مشاورت شروع کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہیں مزید 20 تا 25 اور پنشن میں 15 فیصد اضافے پر غور کر رہی ہے۔
یاد رہے کہ خیبرپختونخو اکے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔
اس حوالے سے اعداد و شمار بتاتے ہیں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دس فیصد اضافے کے بعد صوبائی خزانے پر 35 ارب روپے کا بوجھ پڑا تھا۔
اب وفاق کی طرز پر تنخواہوں اور پینشن میں مزید اضافے سے خزانے پر 76ارب کا بوجھ پڑے گا۔
تنخواہیں مزید بڑھنے کا امکان پیدا ہونے سے سرکاری ملازمین میں‌خوشی کی نئی لہر دوڑ جائے گی.

مزید پڑھیں:  سٹاک مارکیٹ میں تاریخ رقم، 78ہزارپوائنٹس کی حدپہلی بارعبور