نوشہرہ، داماد نے سسر اور ساس سمیت بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

ویب ڈیسک: ضلع نوشہرہ کے علاقہ نظامپور انزیری گاؤں میں داماد نے سسر اور ساس سمیت بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
ذرائع کے مطابق گھریلو تنازعہ پر داماد نے سسرالیوں پر فائر کھول دیا جس سے ملزم کا سسراور ساس سمیت اس کی بیوی بھی لگ کر جاں بحق ہو گئی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو نوشہرہ کی میڈیکل ٹیم حرکت میں آ گئی اور جاں بحق افراد کی لاشیں ڈی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ منتقل کردیں۔
جاں بحق ہونے والوں میں 43 سالہ میر اکبر خان، 38 سالہ و زوجہ میر اکبر خان اور 22 سالہ دختر میر اکبر شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق ملزم ارتکاب جرم کرنے کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

مزید پڑھیں:  سٹاک مارکیٹ میں نئِی تاریخ رقم، 80 ہزار پوائنٹس کی حد عبور