چارسدہ، لاکھوں زیر التوا کیسز جلد نمٹائے جائیں، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ

ویب ڈیسک: چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چارسدہ کی کابینہ کی حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئَے کہا کہ لاکھوں زیر التوا کیسز جلد نمٹائے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ کیسز کا فوری خاتمہ اولین ترجیح ہے اور فوری فیصلے کرنے میں وکلا کا تعاون ناگزیر ہے۔
چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم کا کہنا تھا کہ زیادہ تر کیسز تین نسلوں سے چلے ا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر کے 600 ججز کے سامنے ہزاروں کیسز پڑے ہیں، حصول انصاف کے لیے سائلین کو انصاف اور سہولیات کی فراہمی ترجیحات میں شامل ہیں۔
چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پولیس اپنی پراگرس بڑھانے کےلئے غیر ضروری پرچوں سے گریز کرے۔ 110 گرام منشیات کے جرم میں نامزد ملزم کو 10 سال قید کی سزا کے بعد ایف آئی آر غلط ثابت ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں:  لنڈی کوتل، صحافی خلیل جبران کے بہیمانہ قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ