بیوپاریوں نے جانوروں کی قیمتیں بڑھا دیں، عوام پریشان

ویب ڈیسک: عید قربان آتے ہی بیوپاریوں نے جانوروں کی قیمتیں بڑھا دیں۔
ان کے اس اقدام سے غریب عوام کی قوت خرید جواب دے گئی۔
ضلع نوشہرہ اور مہمند میں بھی قربانی کے جانوروں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرتی دکھائی دیتی ہیں۔
ایسے میں بیوپاریوں اور جانوروں کے مالکنا نے جانوروں کی قیمیں بڑھنے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم کو بھی جانور مہنگے ملے ہیں۔
عوام کا کہنا تھا کہ ضلع بھر کی مویشی منڈیوں کا روز چکر لگاتے ہیں لیکن تاحال قربانی کیلئے جانور نہیں خرید سکے۔
دوسری طرف ضلع نوشہرہ کے علاقہ شیدو میں مویشی منڈی میں جانور مہنگے ہونے کی وجہ سے گاہگ واپس ہونے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔
اس موقع پر جانور خریدنے کیلئے آئے ایک گاہک نے بتایا کہ گزشتہ سال کی نسبت امسال جانوروں کی قیمتیں ذیادہ ہیں۔ بڑے جانوروں کی قیمتیں دو لاکھ سے چار لاکھ تک کر دی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق صوبہ بھر کے مختلف اضلاع سے شیدو منڈی آنے والے گاہک واپس جانے پر مجبور ہیں۔
یہاں بھی پیوپاریوں کا کہنا ہے کہ جانوروں پر خرچہ بہت اتا ہے اس لیے دام ذیادہ رکھا ہے۔

مزید پڑھیں:  جمرود، گاڑی کھائی میں گر گئی، دو خواتین سمیت چار افراد جاں بحق