ہمیں کسی کےڈرخوف کاشکارنہیں ہوناچاہیے، چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ

ویب ڈیسک: چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج بھی ہماری عدالتوں میں ہزاروں مقدمات التوا کا شکار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ احوال یہ ہے کہ ایک نسل مقدمہ کرتی ہے تو اس نا فیصلہ تیسری نسل جا کر سنتی ہے۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ خطوط اور دھمکیوں کے باوجود عدلیہ بغیر خوف، ڈر اور لالچ کے فیصلے کررہی ہے جس پر ہمیں فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں کسی کے ڈر خوف کا شکار نہیں ہونا چاہیے،عدالتی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ ججز نے شکایات کی کہ وہ خوفزدہ ہیں۔
جسٹس ملک شہزاد احمد خان کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئِے مزید کہنا تھا کہ فیصلوں میں تاخیر سب سے بڑا مسئلہ ہے۔
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو فوری اور سستا انصاف پیدا کرنے کیلئے آسانی پیدا کرنا ہوں گی۔

مزید پڑھیں:  ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی