عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190ملین پاونڈز ریفرنس، سماعت ملتوی

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کیخلاف 190ملین پاونڈز ریفرنس پر سماعت احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے اڈیالہ جیل میں کی۔
سلمان اکرم راجہ، نیاز اللہ نیازی، علی ظفر، شعیب شاہین بھی پیش ہوئے۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کو بھی پیش کیا گیا۔
سماعت میں ایک گواہ کے بیان پر وکلاء صفائی کی جرح مکمل ہوگئی جبکہ آئندہ سماعت پر مزید 4گواہان جرح کے لئے طلب کرلیے گئے ہیں۔
ریفرنس میں اب تک مجموعی طور پر30 گواہان کے بیانات ریکارڈ کئے جا چکے ہیں جن میں 22 پر جرح مکمل ہو چکی ہے۔
بعد ازاں 190ملین پاونڈز ریفرنس کی سماعت 21جون تک ملتوی کردی گئی۔

مزید پڑھیں:  شمالی وزیرستان میں عید کی رونقیں بحال، پندرہ لاکھ سے زائد سیاحوں کی آمد