چین میں ڈرائیورز کے بغیر گاڑیاں چلانے کا کامیاب تجربہ

ویب ڈیسک: چین میں بغیر ڈرائیور کے گاڑیاں چلانے کا سب سے بڑا اور کامیاب تجربہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق چین کے شہر ووہان میں ڈرائیور کے بغیر 500 ٹیکسیاں چلائی گئیں۔
ان ٹیکسیوں کو کمپیوٹر کے ذریعہ چلایا گیا ہے۔ اس حوالے سے جاری رپورٹ میں کمپنی کی جانب سے مزید ہزار گاڑیاں سڑکوں پر لانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
اس کامیاب تجربے کے بعد ایک اندازے کے مطابق 19 چینی آٹو میکرز عالمی سطح پر اسے متعارف کرانے کے لیے سینہ سپر ہیں۔
اس سلسلے میں حکومت کی جانب سے 16 سے زائد شہروں نے ان کمپنیوں کو سڑکوں پر بغیر ڈرائیور گاڑیوں کا تجربہ کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
=

مزید پڑھیں:  لوئر دیر، گاڑی گہری کھائی میں جا گری، ایک شخص جاں بحق، 7 شدید زخمی