کوہاٹ، پب جی گیم سے منع کرنے پر نوجوان نے خود کشی کر لی

ویب ڈیسک: ضلع کوہاٹ کے گھمکول کیمپ نمبر 2 میں پب جی گیم سے منع کرنے پر نوجوان نے خود کشی کر لی۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیف اللہ ولد محمد جلال کو والدین پب جی گیم کھیلنے سے منع کرتے تھے۔ آج بھی والدین کے منع کرنے پر نوجوان نے خود باتھ روم بند کر کے خود پر گولی چلا دی۔
مقامی پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دی۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی