عید قربان پر مہنگائی کا پارہ ہائی، ایک ہی روز ٹماٹر کی ڈبل سنچری مکمل

ویب ڈیسک: عید قربان پر مہنگائی کا پارہ ہائی، جانوروں کی بڑھتی قیمتوں کے ساتھ ساتھ ایک ہی روز ٹماٹر کی ڈبل سنچری مکمل کرکے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ٹماٹر کی قیمت راتوں رات مزید بڑھنے کا بھی خدشہ ہے۔
ڈی سی پشاور نے دفعہ 144 کے تحت ٹماٹروں کے ضلع سے باہر لے جانے پر پابندی عائد کردی۔ عیدالاضحٰی کے قریب آتے ہی ٹماٹروں کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔ ایک ہی روز میں ٹماٹر کی ڈبل سنچری مکمل ہو گئی۔

مزید پڑھیں:  لوڈشیڈنگ بحران، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے وزیر داخلہ کا رابطہ، مشاورت پر اتفاق