اہم کمانڈر ولی ہلاک

لکی مروت میں سی ٹی ڈی آپریشن ،کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر ولی ہلاک

ویب ڈیسک: لکی مروت میں سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جس میں کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر ولی ہلاک ہو گیا ۔
پولیس کے مطابق تجوڑی روڈ نزد ملنگ اڈہ میں آپریشن کے دوران وہاں موجود مسلح دہشت گردوں نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔
پولیس پارٹی نے بھی جوابی فائرنگ کی جس میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے دیگر ساتھی جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔
ہلاک شخص کی پہچان ولی اللہ عرف ولی ولد حضرت علی ساکن بچکن احمد زئی ضلع لکی مروت کے نام سے ہوئی جس کے قبضہ سے اسلحہ اور دو ہینڈگرینیڈ برآمد ہوئے۔
ہلاک شخص کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان ٹیپو گل گروپ کا مقامی کمانڈر تھا اور کمانڈر عتیق الرحمن عرف ٹیپو گل مروت کا داماد تھا۔
وہ سی ٹی ڈی بنوں، ڈی آئی خان و مقامی پولیس کوبم دھماکوں ،پولیس و سکیورٹی فورسز پر حملوں کیکئی مقدمات میں مطلوب تھا۔

مزید پڑھیں:  غزہ مظالم کیخلاف احتجاج، کیمبرج یونیورسٹی کی بلڈنگ پر سرخ رنگ پھینک دیاگیا