آج عید الاضحی

پشاور میں مقیم افغان باشندے آج عید الاضحی منارہے ہیں،جانوروں کی قربانی

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور میں مقیم افغان باشندے آج عید الاضحی منارہے ہیں ،سنت ابراہیم کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی بھی کی ۔
تفصیلات کے مطابق پشاور ور کے علاقے تاج آباد میں عید کی نماز ادا کی گئی ،بڑی تعداد میں افغان باشندے عید شریک ہوئے جبکہ ضلع خیبر سمیت بعض ضم اضلاع میں بھی آج عید الاضحی منائی جارہی ہے ۔
خیبر پختونخوا میں مقیم فغان باشندے ہر سال عیدالاضحی سعودی عرب کے ساتھ مناتے ہیںافغان مہاجرین سنتِ ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی بھی کرتے ہیں۔
افغان مہاجرین نے عیدالاضحی کے موقع پر ایک دوسرے کو مبارکباد دی جبکہ سنتِ ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی بھی جاری ہے ۔

مزید پڑھیں:  عیدالاضحی کے دوران 4لاکھ سے زائد سیاحوں کی گلیات آمد