گرڈ سٹیشن کا گھیراؤ

پشاور رنگ روڈ پر لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاج، ایم پی اے فضل الٰہی کا مظاہرین کے ہمراہ گرڈ سٹیشن کا گھیراؤ

ویب ڈیسک: پشاور کے علاقہ ہزار خوانی کے مکینوں بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف رنگ روڈ پر احتجاج ،حکومتی ایم پی اے فضل الٰہی نے مشتعل مظاہرین کے ہمراہ پیسکو رحمان بابا گرڈ اسٹیشن کا گھیراؤکر لیا۔
ترجمان پیسکوکے مطابق مشتعل مظاہرین نے فضل الٰہی کے کہنے پر زبردستی گرڈ میں گھس کر تمام فیڈرز بند کر دیے۔
فیڈرز بند کرنے سے پشاور کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی بندش کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،2گھنٹے بجلی بند رہنے کے بعد پیسکو حکام نے تمام فیڈرز بحال کر دیے۔
بعد ازاں ایم پی اے فضل الٰہی اور پیسکو انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ۔
اس موقع پر ایم پی اے فضل الٰہی کا کہنا تھا کہ ہم تمام کنڈے اتروائیں گے جو کنڈا نہیں اتارے انتظامیہ ان کے خلاف کارروائی کرے ۔
انہوں نے کہا کہ ظلم نہیں مانتے بجلی میٹر کی فیس بھی ادا کریں گے حلقہ پی کے 84میں میٹر لگانے کا ذمہ دار ہوں ۔
ایم پی اے کا کہنا تھاکہ بجلی لوڈشیڈنگ میں عید پیکیج کے تحت 16گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کو 8جبکہ 8گھنٹے کو 4گھنٹوں میں تبدیل کیا جائے ۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت :فائرنگ واقعات میں2افراد جاں بحق ،ایک زخمی