نوجوان ڈوب گیا

رستم : نہر میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب گیا،نعش نکال لی گئی

ویب ڈیسک: رستم میں نوجوان نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا،ریسکیو اہلکاروں نے نعش نکال لی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ رستم کے علاقہ نواں کلے میں پیش آیا ،اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو 1122 غوطہ خور ٹیم نے پہنچتے ہی ڈوبنے والے نوجوان کو تلاش کرنے کیلئے سرچ آپریشن شروع کیا۔
ریسکیو غوطہ خور ٹیم نے 2 گھنٹے کے اندر پانی میں لاپتہ نوجوان کو تلاش کرکے نکال لیا۔
میڈیکل ٹیم نے جاں بحق نوجوان کو ٹی دی ایچ رستم منتقل کر دیا۔
جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت جواد ولد زرشاد ساکن ننگ آباد پلوڈھیری سے ہوئی۔

مزید پڑھیں:  تاجروں کا ٹیکس نیٹ میں آنا ضروری، پنشن اخراجات کم کرینگے،وزیر خزانہ