پولیو وائرس کی تصدیق

لورالائی کے ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق

ویب ڈیسک: بلوچستان کے ضلع لورالائی کے ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی ۔
حکام کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ماحولیاتی نمونے میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ پولیو وائرس راولپنڈی کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پایا گیا۔
ملک میں 45 اضلاع کے 176 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔
پاکستان میں اب تک 4 بچے پولیو وائرس سے معذور اور ایک انتقال کر چکا ہے۔

مزید پڑھیں:  زراعت میں‌ چینی ماہرین کے تجربے سے فائدہ اٹھائیں گے، احسن اقبال