بیرسٹر عقیل

پی ٹی آئی ملک مخالف بیانیہ بنانے کی کوشش کر رہی ہے، بیرسٹر عقیل

ویب ڈیسک: حکومت کے ترجمان برائے قانونی امور بیرسٹرعقیل ملک نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک مخالف بیانیہ بنانے کی کوشش کر رہی ہے، ملک مخالف عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
بیرسٹرعقیل ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چند عناصرملک مخالف ایجنڈے پرکام کر رہے ہیں، پی ٹی آئی ملک سے باہر بھی پاکستان کیخلاف سازش کررہی ہے۔
بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ اس سیاسی جماعت نے تمام حدیں پار کردی ہیں، گزشتہ ایک سال سے اینٹی پاکستان ایجنڈے میں تیزی آئی ہے، عدم اعتماد کے بعد ایبسلوٹلی ناٹ کا بیانیہ دیا گیا، ایک طرف ایبسلوٹلی ناٹ دوسری طرف امریکی فرم ہائر کی جاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فرم ہائر کرکے بیرون ملک سے ریاست مخالف ایجنڈا چلایا جارہا ہے، مخصوص سیاسی جماعت دوست ممالک سے تعلقات خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہے، تمام لوگوں کا تانہ بانہ مخصوص سیاسی جماعت سے ملتا ہے۔
ترجمان قانونی امور نے مزید کہا کہ مخالف سازشیں کرنے میں پی ٹی آئی کا کوئی ثانی نہیں، پاکستان آزاد اور خود مختار ملک ہے، اوورسیزپاکستانیوں کو استعمال کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  گورنر خیبر پختونخوانے آپریشن استحکام پاکستان کی حمایت کردی