عید الاضحی

پاکستان بھرمیں عید الاضحی آج منائی جارہی ہے،سنت ابراہیمی کی ادائیگی جاری

ویب ڈیسک: پاکستان بھر میں عید الاضحی آج مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے ،سنت ابراہیمی کی یاد میں جانوروں کی قربانی کی جارہی ہے ۔
پشاور سمیت ملک بھر میں نماز عید کے بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے جس میں ملکی استحکام سالمیت اور امن وامان کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں ۔
علمائے کرام نے عید کے خطبوں میں میں قربانی کے فضائل پر روشنی ڈالی اور مسلمانوں کو ایثار و قربانی کیساتھ ساتھ دیگر احکام الٰہی پر عمل پیرا ہونے کی تلقین کی ۔
اس موقع پر ملک بھر کی بڑی مساجد اور عید گاہ کے باہر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔
واضح رہے کہ پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں مقیم افغان باشندوں نے کل سعودی عرب کے ساتھ عیدالاضحی منائی تھی ۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 ورلڈکپ، افغانستان کی پہلی بار سیمی فائنل میں انٹری