گرین شرٹس کا مشن ورلڈ کپ ختم، واپسی شروع، بابراعظم امریکہ میں قیام کرینگے

ویب ڈیسک: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کا مشن انجام کو پہنچ گیا جس کے بعد قومی کرکٹر کی واپسی شروع ہو گئی ہے۔
اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم ٹیم کے ساتھ وطن واپس نہیں آئیں گے بلکہ وہ امریکہ میں قیام کرینگے۔ عماد وسیم، محمدعامر، حارث رؤف، شاداب خان اور اعظم خان بھی امریکا میں قیام کریں گے۔
قومی ٹیم کے دیگرکھلاڑی پیر کی رات میامی سے وطن واپسی کا سفر شروع کریں گے اور 19 جون کو پاکستان پہنچیں گے۔

مزید پڑھیں:  مردان تعلیمی بورڈ میں سفارشی کلچر ،سینکڑوں طلبہ کو اضافی نمبروں سے نوازا گیا