جنوبی وزیرستان، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جے یوآئی ورکر جاں حق

ویب ڈیسک: ضلع جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل کے علاقہ سرے خاورے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جے یو آئی ورکر دین سعید گنگی خیل جاں بحق ہو گیا۔
پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جے یوآئی ورکر مولانا دین سعید گنگی خیل مسجد سے گھر جارہے تھے کہ اس دوران ان پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔
پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مولانا دین سعید وزیر ایک نجی سکول میں ٹیچر تھے۔
نامعلوم افراد واردات کے بعد فرار ہو گئے ، پولیس نے اس حوالے سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
یاد رہے کہ کچھ روز قبل جے یوآئی ضلعی امیر مولانا میرزاجان وزیر بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں:  نیب اور پاکستان کی معیشت ساتھ نہیں چل سکتے ،بلاول