بولنگ اچھی لیکن ہماری بیٹنگ میں خامیاں ہیں، بابر اعظم کا غلطیوں کا اعتراف

ویب ڈیسک: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں آئرلینڈ کے خلاف میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کپتان قومی ٹیم بابر اعظم نے غلطیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور بھارت کیخلاف میچ میں ہم سے بیٹنگ میں غلطیاں ہوئیں جبکہ کنڈیشنز کے لحاظ سے ہماری باؤلنگ اچھی رہی۔
بابر اعظم نے کہا کہ ہم جیت کے قریب پہنچ کر ہارے، بحیثیت ٹیم ہماری پرفارمنس اچھی نہیں رہی۔ آئرلینڈ کے خلاف میچ تو جیت لیا لیکن ہمیں اچھے سے میچ فنش کرنا چاہیے تھا۔
کپتان قومی ٹیم بابر اعظم نے کہا کہ مایوس کن کارکردگی کے ہم سب ذمہ دار ہیں، واپس جا کر چیئرمین پی سی بی کو خود وجوہات بیان کروں گا۔

مزید پڑھیں:  وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیاگیا