ٹی 20 ورلڈ کپ، بنگلا دیش نے نیپال اور سری لنکا نے نیدر لینڈز کو ہرا دیا

ویب ڈیسک: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کے 37 ویں میچ میں بنگلا دیش نے نیپال جبکہ 38 ویں میچ میں سری لنکا نے نیدر لینڈز کو شکست دیدی۔
امریکا اور ویسٹ انڈیز کی میزبانی میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے 37 ویں میچ میں بنگلا دیش نے نیپال کو 21 رنز سے شکست دے دی ہے۔
کنگز ٹاؤن کے ارونز ویلز کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے والے میگا ایونٹ کے 37 ویں میچ میں نیپال نے ٹاس جیت کر بنگلا دیش کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
بنگال ٹائیگرز نے ابتداء میں مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد سنبھل کر بیٹنگ کی۔ بنگالی ٹیم نیپال جیسی کمزور ٹیم کے مقابل 106 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔
107 رنز ہدف کے جواب میں نیپال کی بیٹنگ شروع میں لڑکھڑا گئی اور نیپال کے 4 چار کھلاڑی بغیر کھاتہ کھولے ہی آؤٹ ہوئے۔
ٹائیگرز کی نپی تلی بولنگ کی بدولت نیپالی ٹیم صرف 85 رنز ہی بنا پائی۔
یوں بنگلا دیش نے نیپال کو 21 رنز سے ہرا دیا۔
ٹی 20 ورلڈ کپ کے 38 ویں میچ میں نیدر لینڈ نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ سینٹ لوشیا کے ڈیرن سیمی نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھِلے جانے والے میچ میں آئِ لینڈرز نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 201 بنائے۔
سری لنکا کے 202 رنز ہدف کے تعاقب میں نیدر لینڈز کی ٹیم 118 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
مائیکل لیویٹ اور سکاٹ ایڈورڈز 31 ، 31 رنز کیساتھ نمایاں بلے باز رہے۔
یوں اس میچ میں سری لنکا نے 83 رنز سے میچ جیت لیا۔
یاد رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے 37 ویں میچ میں بنگلا دیش نے نیپال جبکہ 38 ویں میچ میں سری لنکا نے نیدر لینڈز کو ہرا دیا۔

مزید پڑھیں:  کراچی میں سورج آگ برسانے لگا، 3 دن میں 300 افراد لاشیں لائی گئیں۔ ایدھی