لوڈشیڈنگ

پشاور سمیت مختلف علاقوں میں عید پربھی لوڈشیڈنگ جاری،شہری سراپا احتجاج

ویب ڈیسک: صوبائی دارلحکومت پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں عیدکے موقع پر بھی بجلی لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری ہے جس کے خلا ف شہری سراپا احتجاج بن گئے ۔
تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقہ گلبہار ، آفریدی گڑھی ،شاہین مسلم ٹائون ودیگر علاقوںمیں بجلی ناروا لوڈشیڈنگ سے خواتین، بچے اور بوڑھے جوان بلبلا اٹھے۔
پشاور کے مختلف مقامات پر شہریوں نے واپڈا کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے رنگ روڈ کو بند کردیا ۔
شہریوں نے واپڈا کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے قربانی متاثر خراب ہونے لگا ہے ۔
دوسری جان بیونین کونسل ہوتی کے سینکڑوں عوام نے عید پر بھی بدترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
گرمی کے ستاے عوام کو مساجد کے لائوڈ اسپیکوں پر اعلانات کرکے تھانہ ہوتی کے سامنے پہنچنے کی ہدایات کی گئیں۔
مردان میں بھی احتجاج کیا گیا جہاں مظاہرے کی قیادت پی ٹی آئی رہنما دریاب خان ،اور لشکر خان اور معززین علاقہ نے کی احتجاج کے باعث طوور مایار روڈ بلاک ہوگیا۔
مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ عید کے پہلے روز سے بجلی کی آنکھ مچولی نے عوام کی زند گی اجیرن کر دی، واپڈا افسران کو بھی گھر میں بچوں کے ساتھ سکون سے چھٹییاں گزارنے نہیں دیں گے۔
مظاہرین نے شکوہ کیا کہ عید کے روز بھی اٹھارہ اٹھارہ گھنٹوں تک بجلی بند کی جارہی ہے، جب تک بجلی بحال نہیں کی جاتی احتجاج جاری رہے گی۔ ۔
نوشہرہ کلاں میں بھی بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف عوام سڑکوں پر آگئے اور مردان نوشہرہ روڈ بلاک کردیا جس کے سبب دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ مظاہرین نے واپڈا اور گیس حکام کے خلاف نعرہ بازی کی۔

مزید پڑھیں:  آپریشن پی ٹی آئی کیخلاف نہیں، خواجہ آصف، استحکام آئین کی بالادستی سے آئیگا، شبلی فراز