ارشد ایوب

پشاور میں دو دنوں کے دوران 11ہزار ٹن سے زائد آلائشیں اٹھائی گئی ہیں،ارشد ایوب

ویب ڈیسک: صوبائی وزیر بلدیات ارشد ایوب نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں عید الاضحی صفائی آپریشن کامیابی سے جاری ہے ، پشاور میں دو دنوں کے دوران 11ہزار ٹن سے زائد آلائشیں اٹھائی گئی ہیں ۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیربلدیات کا کہنا تھا کہ عملے نے دن رات ایک کر کے عید الاضحی پر صفائی یقینی بنائی، اس بار پشاور میں عید الاضحی صفائی آپریشن واضح تبدیلی نظر آئی،صفائی روزانہ کا کام ہے ڈبلیو ایس ایس پی سے ہر قسم تعاون کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ نگران حکومت میں جمع ڈبلیو ایس ایس پی کے بقایاجات ادا کر دیئے ہیں،وزیر اعلیٰ شہری خدمات کی بہتری میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں،آج رات تک عید آپریشن اور علی الصبح تک دھلائی اور چونا ڈالنے کا کا مکمل کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کو پانی کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں،ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے لئے امبریلا سکیم کے لئے ڈیڑھ ارب روپے مختص کئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  رائٹ سائزنگ، مزید سرکاری ادارے بند کرنے کی تجاویز تیار