زلزلہ

اسلام آباد، پشاورسمیت صوبے کے مختلف شہروں میں زلزلہ

ویب ڈیسک: اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، سوات اور مالا کنڈ سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے جھٹکے شمالی وزیرستان، پاراچنار، لوئر دیر، ہنگو اور گرد و نواح سمیت ،چارسدہ اور صوابی میں بھی محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ ہوئی اور زلزلے کا مرکز جنوب مشرقی افغانستان کا علاقہ تھا، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 98 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔
خیال رہے کہ چند روز قبل بھی پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

مزید پڑھیں:  شیخ وقاص اکرم پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات مقررکردیئے گئے