حجاج کرام

حجاج کرام مکہ مکرمہ پہنچنے لگے ،واپسی 20جون سے ہوگی

ویب ڈیسک: حجاج کرام مناسک حج کی ادائیگی کے بعد منی سے رخصت ہو کر مکہ مکرمہ پہنچنے لگے ،واپسی20جون سے ہوگی
مقامی حجاج نے جدہ، مکہ مکرمہ، طائف، مدینہ منورہ، ریاض اور دیگر شہروں کی طرف روانگی شروع کردی۔
منی سے مکہ مکرمہ اپنی رہائش گاہ واپسی کے بعد حجاج اب مدینہ منورہ جائیں گے، مسجد نبوی میں نمازیں ادا کریں گے اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری دیں گے۔
حجاج مسجد قبا، مسجد قبلتیں، سبا مساجد اور مقدس مقامات کی زیارت بھی کریں گے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم شہبازشریف آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرینگے