الیکشن ٹربیونل کیس اہم، 30 اگست تک کچھ نہ کچھ ہو کے رہے گا، شیخ رشید احمد

ویب ڈیسک: سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے الیکشن ٹربیونل کیس کے حوالے سے کہا ہےکہ یہ بہت اہم کیس ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ الیکشن ٹربیونل کیس سے بہت کچھ اوپر نیچے ہو جائے گا تاہم انہوں نے ایک بار پھر پیشنگوئی کی کہ 30 اگست تک کچھ نہ کچھ ہو کے رہے گا۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ سارا ووٹ بینک بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ہے لیکن ان کی رہائی کب ہو گی اس حوالے سے کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

مزید پڑھیں:  آج ہر طرف غربت ہی غربت ہے، قوم نے بجٹ مسترد کر دیا، شیخ رشید احمد