روس اور شمالی کوریا کے درمیان جامع سٹریٹجک پارٹنرشپ معاہدہ طے

ویب ڈیسک: روس اور شمالی کوریا کے درمیان جامع سٹریٹجک پارٹنرشپ معاہدہ طے پا گیا ہے۔
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے 24 سال بعد شمالی کوریا کا پہلا دورہ کیا اس دوران دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان جامع سٹریٹجک پارٹنرشپ کا معاہدہ طے پایا۔
روس اور شمالی کوریا کے درمیان طے پانے والے اس معاہدے کے تحت کسی ایک ملک پر بیرونی جارحیت کی صورت میں دونوں ممالک فوجی تکنیکی تعاون سمیت مکمل باہمی تعاون کریں گے۔
دوسری جانب برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی جانب سے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  سکردو میں سیاحوں کی گاڑی حادثے کا شکار،3افراد جاں بحق،7زخمی