محکمہ موسمیات نے گرج چمک کے ساتھ بارش کی نوید سنا دی

ویب ڈیسک: ملک بھر میں جاری گرمی کی شدید لہر کے دوران محکمہ موسمیات نے گرج چمک کے ساتھ بارش کی خوشخبری دیا دی۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا، چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، خیبر، پشاور، مردان،کرم اور کوہاٹ، اسلام آباد میں چند ایک مقامات پر آندھی/ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس حوالے سے جاری رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ رات کے اوقات میں زیریں خیبرپختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان اور وسطی و جنوبی پنجاب میں آندھی/ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کیے مطابق اسلام آباد، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، لاہور، اور دیگر علاقوں میں آندھی/ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند ایک مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق کرک، بنوں، لکی مروت، ٹانک، وزیرستان اور ڈی آئی خان میں بھی بارش کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  9 مئی مقدمات کی سماعت بغیر کارروائی 15 جولائی تک ملتوی