امریکہ میں سکھ رہنما کے قتل کی سازش میں مودی سرکار ملوث نکلی

ویب ڈیسک: امریکہ میں سکھ رہنما کے قتل کی سازش میں مودی سرکار ملوث نکلی۔
تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق مودی سرکار نے تحریک خالصتان دبانے کیلئے سکھ رہنماؤں کیخلاف جارحانہ مہم کا آغاز کیا۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مودی سرکار کے حکم پر ہی کینیڈا، امریکہ، برطانیہ اور پاکستان میں کئی سکھ رہنماوں کی ٹارگٹ کلنگ کی گئی۔
تحقیقاتی رپورٹس سے ثابت ہوا کہ مودی سرکار نے اپنے نمائندوں کے ذریعے غیر ملکی سرزمین پر سکھ رہنماؤں کے قتل کی باقاعدہ سازش کی۔

مزید پڑھیں:  سوات، یتیم اور بے سہار بچوں کیلئے تربیتی مرکز کی عمارت سست روی کا شکار