مدین واقعہ پر وزیر اعلی خیبرپختونخوا کا نوٹس، آئی جی پی سے رپورٹ طلب

ویب ڈیسک: وزیر اعلی خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کا ضلع سوات کے علاقے مدین میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کا نوٹس لے لیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعلی خیبرپختونخوا نے انسپکٹر جنرل آف پولیس اختر حیات گنڈاپور سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور اس دوران آئی جی پی سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔
وزیر اعلی سردار علی امین گنڈاپور نے اس ناخوشگوار واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے آئی جی پی کو صورتحال کنٹرول کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔
وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی جانب سے شہریوں سے پرامن رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  غزہ صورتحال اور اسرائیل حزب اللہ کشیدگی خطے کیلئے تباہ کن ہے، گوتریس