ہنگو، شمس الرحمان نامی شخص کے گھر کے ساتھ آئی ای ڈی دھماکہ

ویب ڈیسک ضلع ہنگو کے علاقہ بہادر گھڑی میں شمس الرحمان نامی شخص کے گھر کے ساتھ آئی ای ڈی دھماکہ ہوا۔
اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے سے گھر کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ اس دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس رپورٹ کے مطابق نامعلوم افراد نے شمس الرحمان نامی شخص کے گھر کے ساتھ آئی ای ڈی نصب کیا تھا۔
پولیس نفری بمعہ بم ڈسپوزل یونٹ پہنچ کر تحقیقات کررہی ہے۔

مزید پڑھیں:  ہنگو، بجلی لوڈشیڈنگ کیلئے لائحہ تیار، کنڈا مافیا کے گرد گھیرا تنگ