چارسدہ، مندنی پولیس اور راہزنوں کے مابین فائرنگ تبادلہ، 2 راہزن ہلاک

ویب ڈیسک: ضلع چارسدہ میں مندنی پولیس اور راہزنوں کے مابین فائرنگ تبادلہ ہوا جس سے دو راہزن ہلاک جبکہ ان کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس ترجمان کے مطابق سوختہ روڈ پر چند مشکوک مشتبہ نقاب پوش راہزنوں کی اطلاع پر مندنی پولیس فوری طور پر حرکت میں آ گئی۔
رہزنوں نے پولیس پارٹی پر دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی اس دوران سرکاری گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔
پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اور رہزنوں کے مابین فائرنگ تبادلہ رکنے کے بعد سرچ آپریشن کے دوران دو راہزن ہلاک پائے گئے جن کی شناخت لقمان ولد خوشحال سکنہ پڑانگ ماجوکے اور امتیاز ولد ایاز سکنہ اتمانزئی کے نام سے ہوئی۔
اس دوران تلاشی لینے پر پولیس نے ہلاک شدگان سے دو پستول بھِ برآمد کر لیں جبکہ ان کے دیگر ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔
ترجمان کے مطابق پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق جاں بحق ملزمان خطرناک ڈکیت ہیں جو پولیس کو راہزنی، سنیچنگ اور ڈکیتی کے مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔

مزید پڑھیں:  کینیا میں عوامی احتجاج ، صدر نے فنانس بل پر دستخط سے انکارکردیا